ابنا: علی اصغر سلطانیہ نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ یوکیا آمانو کو ایجنسی کے بیان کردہ اصولوں پرعمل کرنا چاہیے تاکہ آئي اے ای اے میں ایران کے ایٹمی معاملے کو اختتام یافتہ قراردے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے ایٹمی ہتھیاروں کا مخالف رہا ہے۔ اور اس کی پرامن ایٹمی سرگرمیاں آئي اے ای اے کے نگرانی میں جاری ہیں۔ سلطانیہ نے کہا کہ ایران نے آئي اے ای اے کے سربراہ آمانو کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ فریدون عباسی نے یوکیا آمانو کے خط کے جواب میں لکھاہےکہ نئے الزامات کے تحت جو باتیں ایران کے خلاف کی گئي ہیں وہ سب کی سب بے بنیاد ہیں۔ یادرہے یوکیا امانونے دوہفتے قبل اپنی رپورٹ ميں بے بنیاد باتوں کا سہارا لیتےہوئے الزام لگایا ہے کہ انہیں ایران میں ممکنہ ایٹمی سرگرمیوں کا پتہ چلا ہے جو ایران نے خفیہ رکھی ہیں اور وہ اس بارےمیں تحقیقات کررہےہیں۔ ادھر امریکہ کے معروف صحافی اور پولٹزر انعام یافتہ شخصیت نے کہا ہےکہ اس بات کاکوئي ثبوت نہیں ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں قانون سے انحراف پایا جاتا ہے۔ سیمور ہرش نے کہا ہےکہ ایران نے این پی ٹی معاہدے پردستخط کئےہیں اور وہ قانون کے مطابق عمل کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز